6 جولائی 2011 - 19:30

امریکہ کی اپیل کورٹ نے اس ملک کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ جنسی رجحان نہ چھپانے والے ہم جنس پرستوں کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون منسوخ کردے ۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں " نہ پوچھ اور نہ کہہ " کا قانون منسوخ کر دیا تھا۔ اس قانون کے مطابق اگر مسلح افواج میں ہم جنس پرستوں کی موجودگی کا پتہ چل جاتا تو ان کو نوکری سے نکال دیا جاتا ۔ باراک اوباما نے پہلی بار ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق امریکہ میں فوج میں شامل ہم جنس پرست عورتوں اور مردوں کو اجازت دی گئي ہے کہ وہ نوکری سے نکالے جانے کے خوف کے بغیر اپنے جنسی رجحان کو ظاہر کرسکتے ہیں۔ البتہ جب تک حکومت نئے قانون کی تدوین میں مصروف ہے اس وقت تک " نہ پوچھ اور نہ کہہ " کے قانون پر ہی عمل درآمد کیا جاۓ گا۔واضح رہے کہ اب تک امریکہ میں تیرہ ہزار فوجیوں کو " نہ پوچھ اور نہ کہہ " قانون کی خلاف ورزی کرنےکی بنا پر فوج سے نکالا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169